چکوال میں خوف کی علامت حفیظ عرف جہانگیرا بھی فل فرائی : سی سی ڈی نے 3 بہنوں کے اکلوتے بھائی کے قا۔تل کو انجام تک پہنچا دیا ۔۔۔20 سالہ سفیان اپنی بہنوں کی عزت
پر قربان ہو گیا ۔۔۔۔جون 2025 میں اشتہاری جہانگیرا نے ایک نوجوان سفیان کو اسکے گھر کی دہلیز پر والدین اور بہنوں کے سامنے گو۔لی مار کر ق۔ت۔ل کردیا تھا اور فرار ہو گیا تھا ۔ سفیان کا قصور یہ تھا کہ اس نے جہانگیرا کے خلاف درخواست دے رکھی تھی مشکل یہ بھی تھی کہ جہانگیرا پر درجن بھر مقدمات درج تھا ، مگر اسکو شکل سے کوئی نہ پہچانتا تھا صرف علاقہ میں اسکے نام کی دھاک بیٹھی ہوئی تھی ، جہانگیرا کی شخصٰت کا ایک اور گھناؤنا پہلو یہ تھا کہ وہ کئی نوجوان لڑکیوں کی زندگیاں برباد کرچکا تھا انکے ساتھ تعلقات استوار کرکے ویڈیو بنا لیتا اور پھر انہیں بلیک ۔میل کرتا رہتا ۔۔ سی سی ڈی چکوال نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر کئی ماہ اسے تلاش کیا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اور آخر کار چند روز پہلے جہانگیرا کی کسی جگہ موجودگی کا پتہ چلا تو چکلالہ اور چکوال کی سی سی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی ، پولیس کے ڈالے دیکھتے ہی جہانگیرا نے فائیر۔نگ شروع کردی جوابی کارروائی میں معاشرے کا یہ ناسور اور دھرتی کا بوجھ جہنم واصل ہو گیا

Comments
Post a Comment