بریکنگ نیوز: پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست پر عدالت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میانخیل نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر آزاد قرار دیا گیا،الیکشن ایکٹ میں سیاسی جماعت کی تعریف کو ہم نے چیلنج کیا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بتا دیں کہ کیا پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے یا نہیں، ایکٹ اور رولز میں جب تضاد ہو تو پھر ایکٹ کو ترجیح دی جائے گی۔وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممبران کو آزاد قرار دیا ، بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Comments