انتہائی افسوسناک خبر: پاکستان کی مشہور شخصیت کا انتقال ہو گیا، ہر آنکھ اشکبار

انتہائی افسوسناک خبر: پاکستان کی مشہور شخصیت کا انتقال ہو گیا، ہر آنکھ اشکبار

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ملک کے ممتاز عالم دین مفتی محمد مختار احمد درانی 93 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔مفتی محمد مختار احمد درانی جامعہ سراج العلوم خانپور کے مہتمم تھے۔ خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ مفتی محمد مختار احمد درانی کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ ملتان میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے، ان کا جسد خاکی ملتان سے گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مفتی محمد مختار احمد درانی مرحوم مہتمم مدرسہ عربیہ سراج العلوم کی نماز جنازہ آج بروز پیر یکم دسمبر 10 بجے دن سٹی پارک خان پور میں ادا کی جائے گی جس میں اہلخانہ، عزیزو اقارب، مدرسہ کے طلباء سمیت عوام کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ مرحوم مفتی محمد مختار احمد درانی جنوبی پنجاب اور بالخصوص خانپور کے دینی علمی حلقوں میں ایک معتبر اور محترم نام تھے، انہوں نے کئی دہائیوں تک درس و تدریس، خطابت اور طلباء کی علمی تربیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ان کی سرپرستی میں جامعہ سراج العلوم خانپور نے نہ صرف مقامی سطح بلکہ پورے خطے میں ایک معتبر دینی درسگاہ کی حیثیت حاصل کی۔ اہل علاقہ کے مطابق مفتی مختار احمد درانی طلبہ کے ساتھ شفقت، دیانتداری، سادگی اور اصول پسندی کے لیے جانے جاتے تھے، انہوں نے اپنے درس و تدریس کے ذریعے ہزاروں طلبہ کی علمی بنیاد مضبوط کی، جن میں سے متعدد آج ملک بھر کی مختلف مساجد، مدارس اور دینی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Comments