ہاں میں دیوانی ہوں اور مجھے اپنی دیوانگی پر کوئی شرمندگی نہیں، 4 سال قبل گجرات کے علاقہ۔۔۔

ہاں میں دیوانی ہوں اور مجھے اپنی دیوانگی پر کوئی شرمندگی نہیں : 4 سال قبل گجرات کے علاقہ کڑیانوالہ میں عشق معشوقی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ایک خوفناک جرم کی عبرتناک سچی کہانی : جاذبہ اور چراغ بالی کے کرتوت کیسے بے نقاب ہوئے۔

جاذبہ نامی ایک لڑکی کی شادی 16 سال قبل ہوئی ، وہ جس سے پیار کرتی تھی وہ لڑکا دبئی میں رہتا تھا ، جاذبہ نے احتجاج کیا مگر اسکی ماں نے زبردستی اسکی شادی کردی ، جاذبہ شروع دن سے اپنے خاوند سے نفرت کرتی تھی اور اپنے محبوب کی دیوانی تھی ، شادی کے چند ماہ بعد ہی اس نے اسی علاقہ میں ایک نوجوان المعروف چراغ بالی سے تعلقات قائم کر لیے اس خفیہ تعلق کو وہ برسوں تک نبھاتی رہی جب شوہر گھر سے باہر جاتا وہ فون کرکے بالی کو بلا لیتی ، جاذبہ کے بقول وہ شادی سے خوش نہیں تھی طلاق لینا چاہتی تھی مگر کئی بار مطالبے کے باوجود شوہر نے طلاق نہیں دی اوپر سے اپنے محبوب سے کوئی رابطہ نہیں تھا ، ماں کے پاس جاتی تو وہ پھر واپس اسی گھر میں بھیج دیتی ، تنگ آکر اس بدقسمت لڑکی نے اپنے شوہر کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کر لیا ، اس نے اپنے مقامی عاشق کے ساتھ ملکر شوہر کو چوہے ما۔ر دوا کھلا دی اور جب وہ بے ہوش ہو گیا تو ان دونوں نے شوہر کو تیز دھار آلے سے بے دردی سے ق۔ت۔ل کر ڈالا ۔۔۔۔ واقعہ کے بعد پولیس آئی تو پہلی پوچھ گچھ اسی لڑکی سے ہوئی جس نے بلا تامل جرم کا اعتراف کر لیا۔

شریک جرم بھی بتا دیا چنانچہ یہ نوجوان بھی گرفتار ہو گیا : لڑکی کا موقف : میں شادی سے ناخوش تھی ، طلاق لینا چاہتی تھی شوہر طلاق نہیں دے رہا ، میں اپنے دوبئی والے محبوب کی دیوانی ہوں وہ ملے یا نہ ملے مجھے کوئی افسوس نہیں ، اب چاہے سز۔ائے موت ہو جائے مجھے کوئی دکھ نہیں ، بالی میرا جاننے والا تھا اسکے ساتھ تعلقات نہیں ہیں نہ میں اس طرح کی لڑکی ہوں ۔۔۔ چراغ بالی کا موقف : جاذبہ کے پیچھے لگ کر میں نے زندگی تباہ کر لی ، میں اس سے پیار کرتا تھا ، کئی بار اسکے گھر میں اسے ملا ، اس نے مجھے لالچ دیا کہ میرا ساتھ دو تو جو کہو گے ساری زندگی کرونگی ، اسی چکر میں پڑ کر اس واردات میں اس کا ساتھ دیا اور اپنی زندگی برباد کر لی ہے ۔۔۔۔
جرم تو جرم ہے لیکن اس افسوسناک واقعے اور تین زندگیاں برباد ہونے کا اصل قصو ر وار کون ہے ؟ کمنٹس میں ضرور رائے دیں۔

Comments