ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات، عوام کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: پاکستانیوں کو دسمبر کے آخر میں ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات کا موقع ملنے جا رہا ہے تاہم یہ چھٹیاں کب ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کے لیے خوشخبری آگئی کیونکہ ملک بھر میں چار تعطیلات لگاتار آ رہی ہیں، جو سال کے اختتام پر آرام خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور سفر کے مواقع فراہم کریں گی۔

25 دسمبر کو قائداعظم محمد علی جناح کی یومِ پیدائش منائی جائے گی، جو ایک ہی دن میں کرسمس کے ساتھ بھی منائی جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی اور نجی دفاتر بند رہیں گے اور پورا ملک سرکاری تعطیل میں شامل ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی 26 دسمبر جمعہ کو مسیحی برادری کے لیے خصوصی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے مذہبی اور روایتی تہوار مناسکیں۔

ہفتے اور اتوار کے اضافے کے ساتھ شہریوں کو چار روزہ تعطیلات کا موقع ملے گا، جو سال کے اختتام پر آرام کرنے اور خوشی منانے کا بہترین موقع ہے۔

وفاقی حکومت نے 2025 کا تعطیلاتی کیلنڈر پہلے ہی جاری کر دیا تھا، جس میں تمام قومی اور مذہبی اہم دن شامل ہیں، لہٰذا یہ طویل تعطیلاتی ویک اینڈ شہریوں کی توقع کے مطابق آیا ہے۔

Comments