ایک آدمی عشاء کی نماز کے بعدز اپنی بیوی کے پاس آیا

ایک آدمی عشاء کی نماز کے بعدز اپنی بیوی کے پاس آیا اور اولاد کو سوتے ہوئے پایا اس نے بیوی سے سوال کیا کہ بچوں نے نماز پڑھی ہے یا نہیں؟ بیوی نے کہا میرے پاس کھانا نہیں تھا میں نے انکو بہلایا پھسلایا حتی کہ وہ سوگئے اور نماز نہیں پڑھی. خاوند نے کہا انہیں اٹھاو تاکہ وہ نماز پڑھیں

اس نے کہا اے ابو جادالحق اگر میں نے انہیں اٹھا دیا تو وہ بھوک کی وجہ سے روئیں گے. خاوند نے کہا کہ مجھے اللہ نے یہ حکم دیا ہے کہ میں انکو نماز پڑھاؤن انکا رزق میرے ذمے نہیں ہے انکو اٹھاؤ رزق اللہ کے ذمے ہے.
اللہ فرماتے ہیں..
وَ اۡمُرۡ اَہۡلَکَ بِالصَّلٰوۃِ وَ اصۡطَبِرۡ عَلَیۡہَا ؕ لَا نَسۡـَٔلُکَ رِزۡقًا ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُکَ ؕ وَ الۡعَاقِبَۃُ لِلتَّقۡوٰی ﴿۱۳۲﴾
اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دے اور اس پر خوب پابند رہ، ہم تجھ سے کسی رزق کا مطالبہ نہیں کرتے، ہم ہی تجھے رزق دیں گے اور اچھا انجام تقویٰ کا ہے۔
(بچوں کی) ماں نے کہنا مانتے ہوئے بچوں کو اٹھا دیا جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو دروازے پر دستک ہوئی کوئی غنی آدمی دستر خوان اٹھائے ہوئے تھا جس پر لذیذ قسم کا کھانا تھا اس نے باپ سے کہا اسے اپنے گھر والوں کیلئے لے جاو
باپ نے پوچھا معاملہ کیا ہے, غنی نے بتایا کہ میرے پاس شہر کا کوئی بڑا بندہ آیا تھا میں نے اسکے لئے یہ کھانا تیار کروایا تھا۔
کھانا کھانے سے پہلے ہی ہمارا آپس میں جھگڑا ہو گیا اس نے قسم اٹھا لی کہ وہ کچھ نہیں کھائے گا اور وہ چلا گیا پس میں نے یہ کھانا اٹھایا اور چل پڑا اور کہا میں یہ کھانا اس بندے کو دوں گا جس کے پاس میرے قدم رک گئے۔
میں چلتا رہا اور اللہ کی قسم میرے قدم کہیں نا رکے۔۔ مگر آپ کے دروازے پر تک جیسے ہی پہنچا میرے قدم خود بخود رک گئے، اللہ کی قسم میں نہیں جانتا کہ کونسی چیز مجھے آپکے دروازے پر لے کر آئی ہے۔
باپ نے اسی وقت ہاتھ اٹھائے اور دعا شروع کر دی۔۔
رَبِّ اجۡعَلۡنِیۡ مُقِیۡمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ٭ۖ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلۡ دُعَآءِ
اے میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد میں سے بھی، اے ہمارے رب! اور میری دعا قبول کر۔ آمین

Comments