آج کی تیز رفتار زندگی میں جسمانی اور ذہنی تھکن ایک عام مسئلہ بن چکی ہے۔ زیادہ کام، کم نیند، غیر متوازن خوراک اور مسلسل ذہنی دباؤ جسم کی قدرتی توانائی کو متاثر کرتے ہیں۔ ایسے میں طاقت اور توانائی بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال نہ صرف صحت کو بہتر بناتا ہے بلکہ روزمرہ زندگی میں پھرتی، توجہ اور مضبوطی بھی فراہم کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق متوازن خوراک جسم کو وہ تمام غذائی اجزاء دیتی ہے جو توانائی کی پیداوار، پٹھوں کی مضبوطی اور اعصابی نظام کو فعال رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔
سب سے پہلے بات کریں خشک میوہ جات کی۔ بادام، اخروٹ، پستہ اور کاجو قدرتی پروٹین، صحت مند چکنائیوں اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں اور دماغی کارکردگی کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ خاص طور پر بادام میں موجود میگنیشیم تھکن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی طرح اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا بہترین ذریعہ ہے جو دل کی صحت اور اعصاب کے لیے انتہائی مفید ہے۔
نسخہ جانئے:
(رات کو سونے سے 1 گھنٹہ پہلے کھانا ہے)
ھوالشافی/
10 عدد خالص کاجو
10 عدد بادام (بھگوئے ہوئے)
5 عدد چھواڑے (گٹھلی نکال کر)
5 عدد اخروٹ کی گری
2 عدد انجیر (خشک والی)
1 چمچ خشخاش (پوسٹا دانہ)
1 چمچ مغزیات کا پاؤڈر (کدو کے بیج، تربوز کے بیج، خربوزہ کے بیج ملا کر پیس لیں)
1 چمچ دیسی گھی
آدھا چمچ جائفل + جاوتری کا پاؤڈر
2 چمچ شہد (یا گڑ)
بنائیں کیسے؟
سب کو پیس لیں، گھی میں ہلکا بھونیں، شہد ملا کر چھوٹے چھوٹے لڈو بنا لیں ۔
ہر رات صرف 1 لڈو کھائیں، اوپر سے گرم دودھ پی لیں۔
رزلٹ:
1 ہفتے میں لوہا بن جاؤ گے

Comments
Post a Comment