ٹوبہ ٹیک سنگھ/ گوجرہ
بیٹیوں نے آشنا کیساتھ ملکر باپ کو ق تل کر دیا، والد کو ق تل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والی بیٹیاں آشنا سمیت گرفتار، تھانہ سٹی گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 370 ج۔ب میں 4 نومبر کو چھ بچوں کا باپ یسین نامی شخص صبح کے وقت مردہ حالت میں پایا گیا تھا جس کے گلے۔۔
پر زخموں کے نشان تھے جس نے یسین کی موت کو مشکوک بنا دیا تھا، مقتول کی بہن کی مدعیت میں پولیس کو درخواست دی گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے والد کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والی دو بیٹیوں اور ان کے آشنا کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتول محمد یٰسین کو اس کی بیٹیوں مدیحہ اور اقصیٰ نے اپنے آشنا عابد کے ساتھ مل کر قتل کیا، پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ یہ تھی کہ یٰسین اپنی بیٹیوں کے ناجائز تعلقات کے خلاف تھا، جس پر انہوں نے اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد ازاں اسے خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔

Comments
Post a Comment