کالے بھنے چنے — جسم کی قدرتی طاقت کا خزانہ

کالے بھنے چنے — جسم کی قدرتی طاقت کا خزانہ۔ یہ سستے، سادہ اور عام نظر آنے والے کالے بھنے چنے اصل میں جسمانی قوت، ہڈیوں کی مضبوطی، خون بنانے اور معدہ ٹھیک رکھنے کی مکمل غذا ہیں۔ اگر آپ روزانہ صرف ایک مٹھی استعمال کر لیں، تو جسم میں طاقت، برداشت اور اسٹیمنا خود بخود بڑھنے لگتا ہے۔

مزاج (تاثیر):
کالے چنے کی تاثیر قدرے گرم اور خشک ہوتی ہے۔
استعمال کا صحیح طریقہ:
دن میں ایک مٹھی بھنے ہوئے کالے چنے
ساتھ 2 سے 5 کشمش ملا کر کھائیں
بہترین وقت: عصر کے بعد یا شام کے وقت
پینے کے ساتھ:
نیم گرم پانی پیئیں تاکہ ہضم بہتر ہو۔
فائدے:
1) جسمانی طاقت میں اضافہ پروٹین اور آئرن جسم میں خون اور طاقت بڑھاتے ہیں۔ کمزوری، تھکاوٹ اور نقاہت دور ہوتی ہے۔
2) وزن کم کرنے میں مددگار، یہ پیٹ بھرتے ہیں، بار بار بھوک نہیں لگتی،
اور چربی کو جلنے میں مدد ملتی ہے۔
3) ہاضمہ مضبوط کرتے ہیں، فائبر آنتوں کو صاف رکھتا ہے، قبض اور گیس کم ہوتی ہے۔
4) دل کے لیے فائدہ مند، کولیسٹرول کم کرتے ہیں اور دل کی نالیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
5) ذیابیطس والوں کے لیے مفید، خون میں شوگر آہستہ آہستہ بڑھتی ہے،
جسم کو توانائی ملتی رہتی ہے۔
6) خواتین کی صحت کے لیے بہترین، خون کی کمی، جسمانی کمزوری اور تھکن دور ہوتی ہے۔ حیض کے بعد کمزوری ختم ہوتی ہے۔
7) بچوں کی مضبوط نشوونما، اگر آپ بچوں کو چنے + کشمش + تھوڑی مصری دیں تو جسمانی طاقت اور مدافعت دونوں بڑھتی ہیں۔
کون احتیاط کرے؟
جنہیں بہت زیادہ گرمی رہتی ہو، بواسیر (خشک) والے، یورک ایسڈ زیادہ رکھنے والے، گیس یا پیٹ میں سخت پن والے، یہ حضرات کم مقدار اور پانی زیادہ رکھیں۔
بہترین فائدہ حاصل کرنے کا نسخہ:
کالے چنے رات کو بھگو کر صبح اچھے سے چبا کر کھائیں۔ یا بھنے ہوئے چنے کشمش کے ساتھ عصر کے وقت کھائیں۔ ان شاء اللہ طاقت، جلد، ہاضمہ، اعصاب — سب مضبوط ہوتے جائیں گے۔

Comments