ملک میں دالوں، چاول اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی


 

بین الاقوامی سطح پر کموڈٹیز کی قیمتوں میں کمی اور طلب کے مقابلے میں رسد میں اضافے کے باعث پاکستان میں دالوں، چاول اور چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ مقامی تھوک منڈی، جوڑیا بازار میں دالوں کی قیمتوں میں 50 سے 70 روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
 ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں مزید 30 سے 40 روپے فی کلو تک کمی کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں دالوں کی کم ہوتی قیمتوں کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے، جس سے مجموعی طور پر دالوں کی قیمتیں 100 روپے تک کم ہوسکتی ہیں۔
 رؤف ابراہیم نے مزید بتایا کہ چینی کے فارورڈ سودے 140 روپے فی کلو میں طے پانے کے بعد، آئندہ چند ہفتوں میں چینی کی تھوک قیمت 175 روپے سے کم ہو کر 150 روپے فی کلو تک آنے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق خلیجی ممالک سے درآمد ہونے والی چینی اور نئے کرشنگ سیزن کے آغاز سے چینی مزید 25 روپے سستی ہوسکتی ہے۔ اسی طرح باسمتی چاول کی تھوک قیمت میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے، جو 350 روپے فی کلو سے کم ہو کر تقریباً 250 روپے فی کلو تک پہنچنے کی امید ہے۔


Comments