لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہ میں کچھ لوگ قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،پی ٹی آئی حکومت کا سربراہ جیل میں بیٹھ کر دہشتگردوں کو سپورٹ کرتا ہے اور یہ تاثر ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ، پاکستان تحریک انصاف کا عسکری ونگ بنتی جارہی ہے،پاکستان کے لیے محب وطن لوگوں کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں، پاک فوج کی ملک کے لیے قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے،ریاست فیصلہ کرچکی ہے کہ دہشتگردوں کو شکست دیں گے، دہشتگردوں کو ہرگز پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،پی ٹی آئی نے ایک شخص کو نیا وزیراعلی چننے کا فیصلہ کیا جس پر مقدمات بھی ہیں اور اس کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا ء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی اور پی ٹی آئی دہشتگردوں کے ہر فورم پر حامی رہے ہیں ،خیبرپختونخوا میں کچھ لوگ قیام مان کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
Comments
Post a Comment