سونف کا سرمہ: بالوں کو قدرتی طور پر ڈھکنے کا حیرت انگیز نسخہ:
بالوں کی خوبصورتی اور دیکھ بھال ہمیشہ سے خواتین کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ آج کے دور میں جب ہر دوسرا شخص بالوں کے سفید ہونے کی شکایت کرتا نظر آتا ہے، وہاں ایک قدرتی نسخہ سننے کو ملا جو نہ صرف مؤثر ہے بلکہ بالکل بے ضرر بھی ہے۔
ایک معروف ماہرِہربلسٹ اپنے انٹرویو میں کہتی ہیں، “میں بالوں میں ڈائی نہیں لگاتی۔” ان کے مطابق، بالوں کو قدرتی طریقوں سے سنبھالنا ممکن ہے اور اگر کبھی ہنگامی صورتحال میں سفید بال چھپانے کی ضرورت پیش آجائے تو اس کے لیے بھی ایک آزمودہ نسخہ موجود ہے۔
وقت سے پہلے سفید ہونے والے بال — اور ان کا علاج:
وہ بتاتی ہیں کہ ان کے بال بچپن ہی سے سفید ہونا شروع ہوگئے تھے:
“بارہ یا تیرہ سال کی عمر میں میرے اسی فیصد بال سفید ہو گئے تھے۔”
لیکن آج ان کے صرف بیس فیصد بال سفید ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ انہوں نے خود پر وقت دیا اور قدرتی طریقوں سے اپنے بالوں کو ریپئر کیا۔
ان کے مطابق، “آج کل لوگ اپنے لیے وقت ہی نہیں نکالتے۔ میں نے اپنے لیے وقت نکالا، اسی لیے آج میرے بال بہتر حالت میں ہیں۔
ہنگامی حل: سونف کا سرمہ:
جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر کسی ایمرجنسی میں کہیں جانا پڑ جائے تو وہ کیا کرتی ہیں، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا:
“میں نے سونف کا سرمہ بنایا ہوا ہے۔ وہی میرا ایمرجنسی کلر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ نسخہ نہ صرف آسان ہے بلکہ اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس بھی نہیں۔
سونف کا سرمہ بنانے کا طریقہ:
1: سب سے پہلے سونف کو کسی پانی میں بھگو دیں — چاہے وہ پدینے کا پانی ہو، گلاب کا پانی یا سادہ پانی۔
2: جب سونف پھول جائے تو اسے خشک کریں۔
3: پھر اسے توا پر ہلکا سا بھونیں تاکہ وہ مکمل طور پر سیاہ ہو جائے۔
4: ٹھنڈی ہونے پر اسے پیس کر باریک پاوڈر بنالیں۔
5: اب یہ پاوڈر ایک برش کی مدد سے سفید بالوں پر لگائیں۔
میں جب کہیں اچانک جانا ہوتا ہے تو صرف آگے کے سفید بالوں کو اسی سونف کے سرمے سے کور کر لیتی ہوں۔ اس سے بال قدرتی لگتے ہیں، کوئی نقصان نہیں ہوتا، اور کلر کی طرح بالوں کو نقصان بھی نہیں پہنچتا۔
کیمیائی کلرز سے گریز کیوں ضروری ہے؟
انہوں نے مزید کہا، “جو لوگ ایک بار کیمیکل والے کلر لگاتے ہیں، انہیں بار بار لگانا پڑتا ہے۔ وہ عادت بن جاتی ہے۔ میں اسی بات سے ڈرتی ہوں۔ میں نہیں چاہتی کہ یہ مجبوری بن جائے۔
ان کے مطابق، قدرتی چیزوں میں شفا بھی ہے اور حفاظت بھی۔
“دیسی چیزوں کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ ان کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔ اگر آپ کو کوئی چیز سوٹ نہیں کرتی تو دوسری آزمائیں۔ قدرت میں ہر مزاج کے لیے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔
قدرتی علاج — ایک مکمل طرزِ زندگی
وہ کہتی ہیں، “میرے ذہن میں ہزاروں ٹوٹکے ہیں۔ ہر بیماری، ہر مسئلے کے لیے قدرت نے حل دیا ہے۔ چاہے کھانسی ہو یا بالوں کا جھڑنا — اگر آپ دیسی طریقوں کو اپنائیں تو نتائج ضرور ملتے ہیں۔
واقعی، ان کی گفتگو نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر ہم قدرت کے قریب جائیں تو خوبصورتی اور صحت دونوں ہاتھوں میں آ جاتی ہیں۔
Comments
Post a Comment