لاہور میں پیش آیا ایک اور افسوسناک واقعہ!
صنعت نگر میں بہنوئی نے اپنے سالے کی جان لے لی!وجہ ایسی کہ روح کانپ جائے
24سالہ احمد جو کہ اپنی بہن کا گھر بچانے کے چکر میں جان کی بازی ہار گیا!
احمد کی بہنوئی نے صرف اس لیے جان لےلی کیونکہ احمد نے اپنے بہنوئی شہزاد کو کہا کہ کام کیا کرو، شہزاد کیبل کا کام کرتا تھا وہ گرا تو اسکے سر پر چوٹ لگ گئی، اہلخانہ کے مطابق احمد اور اسکے بھائیوں نے2سال تک شہزاد کا خرچہ اُٹھایا،
بہن کے گھر کی ذمہداری سنبھال لی، احمد نے 2سال بعد اپنے شہزاد کو صرف اتنا کہا کہ اب کام کیا کرو کب تک ہم لوگ تمہیں پالیں گے،گھر میں منہ ماری ہوئی تو احمد کی والدہ جو شہزاد کی پھوپھی لگتی ہیں نے احمد اور شہزاد میں صلح کروا دی،
شہزاد گیا اور اپنے بدمعاش بھائی الیاس کو ساتھ لے آیا اور احمد کو گولی مار کر اسکی جان لے لی، احمد کی پسند کی شادی ہوئی تھی ،
ایک بیٹا اور ایک بیٹی یتیم ہوچکے ہیں،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی مجرمان شہزاد اور الیاس کو گرفتار کر لیا ہے
Comments
Post a Comment