اسکاٹش خاتون نے ترک ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا


 

ایمسٹرڈیم (این این آئی): تاریخ پر مبنی ایک ترک ڈرامے نے اسکاٹ لینڈ کی ایک خاتون کی زندگی کا رخ بدل دیا۔
 غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولیتا لورینا مارٹینیز نامی خاتون نے ترک ڈرامہ “عثمان” دیکھنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ ترک پروڈکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد جولیتا نے ترک تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینا شروع کی۔
 ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جولیتا لورینا مارٹینیز نے بتایا کہ انہوں نے کووِڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں، جنہوں نے انہیں اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دی۔
 انہوں نے کہا، “ڈرامے کی کہانی، ترک تاریخ، اور اسلامی اقدار نے مجھے اس قدر متاثر کیا کہ میں نے قرآنِ مجید کا مطالعہ شروع کیا، اور دو سال بعد کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔”


Comments