جو لوگ وقت سے پہلے بوڑھا نہیں ہونا چاہتے

 


جو لوگ وقت سے پہلے بوڑھا نہ ہونا چاہتے ہوں‘ دل جگر‘ معدے‘ پٹھوں اور اعصاب کے مریض نہیں بننا چاہتے اپنی یادداشت‘ طاقت اور قوت کو ہمیشہ سدا بہار رکھنا چاہتے ہیں وہ اپنے جسم کوپررونق اور پربہار رکھ کر جسم کو ایک نئی زندگی دینا چاہتے ہیں‘ وہ لوگ میرے اس ٹوٹکے کو ضرور آزمائیں۔

قارئین!
 آپ گمان نہیں کر سکتے کہ ان تین فطری قوتوں اور طاقتوں کی کیا طاقت،قوت اور انرجی ہوگی اور اس کے اندر کیا جسمانی‘ اعصابی‘ پٹھوں کی‘ معدے اور دل ودماغ کی طاقت ہوگی۔ بس قارئین یہ تین ٹانک آج میں آپ کو دینا چاہتا ہوں۔
 پہلا ٹانک:
 چنا اور اس کا استعمال۔
 دوسری چیز
 *گُڑ ہے:
 لیکن گُڑ وہ جو ڈارک ہو بلکہ ڈارک براؤن ہو۔ 
 تیسری چیز: 
 *پیاز ہے
 اب آپ ایسا کریں چنے کے آٹے کی روٹی لیکن چنا وہ ہو جو چھلکے سمیت ہو، آٹا پیس لیں، دیسی گھی ملا کر اس کی روٹی بنا کر پیاز کاٹ کر روٹی پیاز سے کھائیں اور مزے لے لے کر کھائیں چھوٹے چھوٹے نوالے ہوں‘ اس میں پیاز ڈال کر خوب چبا چبا کر کھائیں‘ چاہیں ساتھ گڑ بھی کھاتے جائیں ورنہ بعد میں حسب طبیعت گڑ کھائیں۔ساتھ میں قہوہ بھی پی سکتے ہیں۔


Comments