آج کی دھماکے دار خبر : پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

آج کی دھماکے دار خبر : پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور سے پی ٹی آئی کراچی کے رہنما بلال منصور نے ملاقات کی، اس موقع پر سعید غنی، سہیل انور سیال اور ڈپٹی میئر سلمان مراد بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران بلال منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، فریال تالپور نے ان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔ واضح رہے ڈیڑھ ماہ قبل مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا تھا جہاں مرکزی رہنما اور سابق امیدوار اسمبلی سردار شاہنواز اختر نے اپنے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Comments