فیصل آباد میں پیش آیادل دہلا دینے والاواقعہ!
40سالہ یاسمین نے اپنے آشنا اور بھانجوں کو ساتھ ملا کر اپنے شوہر اور سسر کی جان لے لی
فیصل آباد کے علاقے ساندل کے چک نمبر30 میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا!
45سالہ تنویر جو کہ شادیوں کا شوقین اور حسن پرست تھا، بے پناہ دولت کی وجہ سے تنویر جس گورے رنگ کی لڑکی کو دیکھتا دل ہار بیٹھتا،پہلی بیوی کو طلاق دیتا اور نئی شادی کر لیتا، یاسمین کیساتھ تنویر کی تیسری شادی تھی جبکہ یاسمین کی بھی یہ دوسری شادی تھی۔
شادی کو 4سال کا عرصہ گزرا تو یاسمین کی زندگی میں ایک حمیر نامی لڑکا آیا ، جسکو یاسمین دل دے بیٹھی، حمیر نے یاسمین کی وجہ سے اپنی بیوی کو طلاق دی اور راستہ صاف ہونے کا انتظار کرنے لگا۔ادھر تنویر اور یاسمین کی زندگی میں بھی چپقلش شروع ہوچکی تھی کیونکہ ایک تو یاسمین حمیر کے عشق میں مبتلا تھی دوسرا تنویر یاسمین کے گھر والوں سے ادھار دی ہوئی رقم (20لاکھ)واپس مانگ رہا تھا۔
بس پھر یاسمین نے پلان بنایا ، اپنے آشنا حمیر اور بھانجوں کو ساتھ ملایا، گھر میں موجود اپنے شوہر تنویر اور 70سالہ سسر کو پہلے نیند کی گولیاں کھلائیں، جب دونوں سو گئے تو سب نے مل کے بے دردی سے تنویر اور اسکے والد کو موت کی گھاٹ اتار دیا،پولیس نے مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے
(نوٹ یہ ساری انفارمیشن تنویر کی چھوٹی بھابھی نازیہ کی جانب سے فراہم کی گئیں ہیں)
Comments
Post a Comment