شوہر نے دوسری شادی کی خاطر اپنی بیوی کو اپنے دوست، بہنوئی سے

 

شوہر نے دوسری شادی کی خاطر اپنی بیوی کو اپنے دوست، بہنوئی، سے (زی ا دتی) کا نشانہ بنوایا، اور کیس کو حادثے کا رنگ دیدیا 30سالہ جنت کی شادی عثمان نامی شخص سے 13سال قبل ہوئی تھی، دونوں کا ایک 13سالہ بیٹا اور 7ماہ کی بیٹی بھی ہے۔

 شادی کے 13سال بعد عثمان کو ایک نور نامی لڑکی سے پیار ہوگیا اور وہ اس سے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، جنت کے منع کرنے پر عثمان نے اپنے دوست کو گھر بلایا، اپنے بہنوئی کو ساتھ ملایا اور اپنی بیوی پر پہلت (تش دد) کیا، بال کاٹے اور پھر سب نے مل کر جنت کو(ز ی ادتی) کا نشانہ بنایا۔

جنت کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ،میڈیکل رپورٹ کے مطابق جنت کیساتھ جو ہوا وہ اوپر بیان کر دیا گیا۔ عثمان نے جنت کے گھر والوں کو یہ بتایا کہ وہ میاں بیوی کہیں جارہے تھے کہ راستے میں ایکسیڈنٹ ہوگیا جس کی وجہ سے جنت شدید زخمی ہے۔

 بدقسمتی سے جب یہ سب کچھ ہو رہا تھا اس وقت وہاں پر جنت کا 11سالہ بیٹا بھی موجود تھا جس نے یہ سب کچھ دیکھ لیا اور اپنی ننیال والوں کو بتا دیا، دوسری جانب معاملہ تب مشکوک ہوا جب ڈاکٹروں نے بھی میڈیکل کیا تو رپورٹ اسکے برعکس نکلی جو عثمان بتا رہا تھا۔

 اللہ پاک سب کی بہنوں ، بیٹیوں کو دائمی سکھ دے اور سب کی عزتیں محفوظ رکھے! نوٹ( جو یہاں پر درج کیا گیا وہ جنت کے بیٹے، والدہ، اور بہنوں نے بتایا ہے)




Comments